قومی

ریاض حسین انجم پرائس کنٹرول اقدامات بارے میڈیا کیلئے فوکل پرسن نامزد

فیصل آباد (94 نیوز) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم کو ضلع میں پرائس کنٹرول اقدامات کے بارے میں میڈیا نمائندگان کو آگاہی کے لئے فوکل پرسن نامزد کردیا ہے۔ایڈمن آفیسر ضلع میں پرائس کنٹرول اقدامات کے بارے میں میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں گے۔

یاد رہے ریاض حسین انجم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس میں سب سے زیادہ متحرک ہیں اور عوام کو ریلیف دلوانے میں اپنا بھرپور کردار اد کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے انکی کارکردگی کی بنیاد پر انکو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button