تقریبات/سیمینارز

ٹریفک آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سی ٹی او فرحان اسلم

فیصل آباد(94 نیوز) ٹریفک آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز نے ایک مقامی کالج میں ٹریفک آگاہی سیمینار کی صدارت کی جس میں اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان کے 77 ویں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے طلبا و طالبات کے مابین مقابلہ حسن تقریر و ملی نغمہ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے یوم آزادی کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملی نغموں نے کالج کی فضا کو آزادی اور ملی جذبے سے پرجوش کر دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں اور جذبات کو سراہتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد دی اور یوم آزادی کے موقع پر ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے باشعور شہری بننے کی تلقین کی۔مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں میڈلز تحائف اور اعزازی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل ادارہ پروفیسر محمد عمیر شفیق نے اعزازی شیلڈ دی اور مہمان خصوصی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button