بین الاقوامی

بھارت میں جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ، ماموں ہی 10 سالہ بھانجی کا قاتل نکلا

نئی دہلی (94 نیوز) بھارت میں خواتین کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری، حکومت ایسے مجرموں کو سزا نہ دے سکی جسکی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر کتنی معصوم لڑکیوں اور خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ابھی خاتوں ڈاکٹر کساتھ گینگ ریپ کے واقعہ کے بعدبجنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماموں نے ہی اپنی 10 سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع کولاپور میں پیش آیا جہاں ماموں اپنی بہن کے گھر میں3 ماہ سے رہائش پذیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فون کے زیادہ استعمال پر ماموں نے 10 سالہ بھانجی کو ڈانٹا اور پھر مارا جس پر وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین ملازمت پیشہ افراد ہیں، والدہ نے گھر آنے کے بعد ماموں سے بچی کا پوچھا جس پر اس نے بتایا کہ بچی کو ڈانٹا تھا جس کی وجہ سے وہ گھر سے باہر گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کے والد کے گھر آنے سے پہلے جاچکا تھا، بچی کے گھر واپس نہ آنے کے بعد والدین نے پولیس کو شکایت کی اور علاقے کی تلاشی لینے کے بعد بچی کی نعش گھر سے 800 میٹر دور کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button