Due to rising inflation, crimes are increasing, businessmen-friendly policies should be made for economic development, increasing production cost has made it difficult to compete with the world, Ayub Saber, Atif Munir.


Faisalabad(94 News City Reporter) ڈائیزاینڈ کیمیکل ایسوسی ایشن امام بارگاہ روڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈرمیاں ایوب صابر، عاطف منیرشیخ،مرزامحمداسلم ،صدرافتخارمغل نے کہا کہ آج پاکستان کا ہر غریب آدمی بد ترین مہنگائی اور سوئی گیس و بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہے آمدن نہ ہونے کے برابر، اخراجات پہاڑ کے برابر ہو چکے ہیں خدا کے لیے غریبوں پر رحم کیا جائے نئے سال کے آغاز سے ہی حکومت نے بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے اگر یہ اضافہ برقرار رہا توپیداواری لاگت بڑھنے سے نہ صرف معیشت کو تقویت دینے والی ملکی ایکسپورٹ پر منفی اثرات مرتب ہونگے بلکہ مہنگائی کو پر لگیں گے اوربے روز گاری کے سونامی میں چوری،ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کو تقویت ملے گی۔ مہنگائی میں جکڑے عوام پر ترس کھاتے ہوئے سکھ کا سانس لینے کیلئے حکومت بجلی و گیس،پٹرول کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیں تاکہ مہنگائی کچھ کم ہو سکے ا نھوں نے مزیدکہا پالیسی میکروں کی غیر معقول پالیسیوں کے باعث ملکی برآمدات کی نمو بری طرح متاثر ہو رہی ہے مسئلے کے حل کیلئے حکومت کو پاکستان کی معیشت کوخصوصی کاروبار، تجارت پالیسیوں اورسرمایہ کاری کے زمرے میں اصلاحات کی ضرورت کو پورا کرنا ہوگااصلاحی تدابیر کے بغیر ملک میں معیشت کی بحرانی حالت دور نہیں ہوگی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل و برآمدی سیکٹر کی ترقی کی طرف فوری طور پر مثبت اقدامات اٹھائے جائیں حکومت کے اس اقدام سے جہاں برآمدی تاجروں کا اعتماد بحال ہوگا وہیں برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی حکومت کے پاس معاشی ماہرین کی بہترین ٹیم موجودہے اس ٹیم کو ملک میں معاشی و اقتصادی انقلاب کے عزم کی تکمیل اور صنعتی انقلاب لانے کیلئے بجلی، گیس کی قیمتیں اور مارک اپ کی بلند شرح کو کم کرنا چاہئے تاکہ برآمدی تاجر پیداواری لاگت میں اضافے اور خطے میں عدم مسابقت جیسے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں بلکہ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرے سخت پالیسیوں کے باعث لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں کیونکہ انکی مشکلات بڑھ جاتی ہیں نئے سال کا سورج نئی خوشیوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے اور ہمیں خود احتسابی اور اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے غور و فکر اور اجتماعی عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اجلاس سے ا متیازاحمدورک، حسنین رمضان ،عد یل امتیاز،مسلم توقیر،میاں ممتازنے بھی خطاب کیا۔



