National

PTI's reaction to the withdrawal of the bat sign by the Election Commission

Islam Abad (94 news) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان واپس لیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے فیصلے کے خلاف منگل کے روز ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوئے ، پی ٹی آئی آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سراہی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا، فیصلے کے بعد گوہر خان تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button