قومی

سموگ سے نپٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں، عاصمہ اعجاز چیمہ

سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(94 نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے اس موسم میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کی طرف سے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کئے گئے ہیں تاہم سموگ کی صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب رسرچ کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔پرنسپل ڈاکٹر سائرہ خانم،دیگر اساتذہ اور طالبات بھی شریک تھیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ کوڑا کرکٹ کو جلانے پر پابندی اوردھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے علاوہ گردوغبار کے تدارک کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔انہوں نے موسمی تغیرات کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے حکومت کے صحیح سمت اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کی حفاظت سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سموگ کی وجوہات‘ احتیاطی تدابیر اور مثاترین کے لئے علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button