قومی

حکومت کا وفاقی وزارت کیلئے چودھری سالک کے نام پر زور،مونس الہٰی کو صوبائی وزارت کا نوٹیفکیشن جلدجاری کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (94 نیوز)تجزیہ کار خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مونس الہٰی کو یقین دلایا ہے کہ چند دن میں صوبائی وزارت کا نوٹیفکیشن ہوجائے گاجبکہ وفاقی وزارت مونس الہٰی کو دینے کی بجائے چودھری سالک کودلوانے کیلئے کہا جارہاہے ۔

خاو ر گھمن نے کہا کہ مونس الہٰی اور بشارت چیمہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے ، اس ملاقات میں عثمان بزدار نے مونس الہٰی کو یقین دلایا ہے کہ چند دن میں صوبائی وزارت کا نوٹیفکیشن ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ ق لیگ مرکز میں مونس الہٰی کو وزارت نہ دلوائے بلکہ چودھری سالک کووزارت دلوا لے کیونکہ مونس الہٰی پر نیب کا کیس ہے اور اس کے نتیجے میں ان کے خلاف کسی کارروائی کی صورت میں بابر اعوان یا اعظم سواتی والی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے چودھری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ اگر ہم کو وزارتیں چھوڑنی بھی پڑیں تو ہم حکومتی اتحاد سے الگ نہیں ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button