قومی

سانپ کے ڈسنے سے 3 سال کے بچے کی ہلاکت، ڈیوٹی ڈاکٹر نوکری سے فارغ، ایم ایس معطل

اوکاڑہ (94 نیوز) سانپ کے ڈسنے سے 3 سال کے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر بچے کو ویکسین بروقت نہ لگانے پر ڈیوٹی ڈاکٹر فہیم کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں 3 سالہ بچے کو سانپ نے ڈس لیا بچے کے گھر والے اسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال لے گئے ڈیوٹی آفیسر ڈاکٹر فہیم کی لاپرواہی کے باعث بچے کی موت واقع ہوگئی۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

سی ای او ہیلتھ نے ناقص کارکردگی پر ٹی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اویس انجم کو معطل کیا گیا ہے، احتشام مسیح کو سانپ کے ڈسنے پر ورثاء تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائے تھے۔انکوائری کے مطابق ڈاکٹر فہیم نے دستیابی کے باوجود ویکسین نہ لگائی جس سے بچہ جاں بحق ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button