کامرس
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی


اسلام آباد (94 نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، یوں نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی سے 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



