ختم چہلم شریف بسلسلہ شہادت سیدنا عثمان غنی ذوالنورین رضی اللہ تعالی عنہا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد امین مکی کلاتھ مارکیٹ والےکی اہلیہ محترمہ محمد عمران ،حافظ ذیشان کی والدہ محترمہ و مبلغ یورپ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا ابو نعمان پیر محمد اشرف شاد ترابی قادری رضوی کی ممانی ساس جو کہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں انکا ختم چہلم شریف 12جون بروز جمعرات بعداز نماز ظہر تا عصر بمقام جامع مسجد نور مصطفے مغل پورہ نمبر1 گلی نمبر5 شیخوپورہ رورڈ فیصل آباد میں بسلسلہ شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ جس کی سر پرستی پیر طریقت رہبر شریعت محمد شاہ عالم کریں گے۔ ختم شریف کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا جائے گا جسکی سعادت حضرت مولانا علی اکبر نعیمی حاصل کریں گے اس کےبعد نعت خوانی ہو گی اور خصوصی خطاب شیخ الحدیث پیر طریقت رہبر شریعت استاد علماءحضرت مولانا مفتی محمد اشرف جلالی چیئر مین تحریک لبیک پاکستان لاہور چیئرمین تحریک صراط مستقیم لاہور کا ہو گا۔ آخر میی خصوصی دعا پیر طریقت رہبر شریعت استاد علماء حضرت مولانا سید محمد ظفراللہ شاہ بخاری کریں گے، جس میں ملک بھر کے علماء مشائخ عاشقان رسول شرکت فرما رہے ہیں احباب محبت سے درخواست ہے ختم چہلم میں ختم قرآن پاک وظائف کلمہ شریف پڑھ کر ہمراہ لائیں آخر میں لنگر عام کا اہتمام ہو گا۔



