ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لائیوسٹاک کا مویشی منڈیوں کا دورہ


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈاکٹر حیدر علی خان ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لائیوسٹاک پنجاب نے کیٹل سیل پوائنٹس خانوآنہ ستیانہ روڈ اور نیاموآنہ سمندری روڈ فیصل آباد کا دورہ کیا. مختلف محکمانہ سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور تمام جانوروں کے علاج معالجہ اور چیچڑیوں سے بچاؤ کیلئے جاری سپرے پروگرام کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے پنجاب بھر سے آنے والے مختلف مویشی پال کسانوں سے بھی مثبت فیڈ بیک لیا اور دونوں سیل پوائنٹس پر کام کرنے والے محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے عملے کی خدمات کو سراہا اور مزید تندہی و جانفشانی کی ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اس دورے میں ڈاکٹر محمد قیصر خلیق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع فیصل آباد اور ڈاکٹر رانا اعجاز احمد خان ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد بھی ہمراہ تھے۔



