قومی
سجاد حسین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے سٹی سینئیر نائب صدر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے سٹی فیصل آباد کے سینئیر نائب صدر سجاد حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی معروف سماجی، سیاسی شخصیت اور مقامی صحافی سجاد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے سٹی فیصل آباد کے سینئیر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور باقاعدہ اپنا استعفیٰ مرکزی صدر کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہ کہ میرا آئیندہ مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی سے کوئی تعلق یا لین دین نہیں ہوگا۔



