قومی

غیرقانونی کام روکنےپرمافیا ڈپٹی ڈائریکٹرایف ڈی اےکیخلاف سیخ پا

دبائو قبول نہ کرنے پراقراء مرتضیٰ کی کردار کشی کرنے لگا،غلط کام کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتی, اقراء

فیصل آباد(94 نیوز)غیرقانونی اور ناجائز کام روکنے پر مافیا ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ایف ڈی اے فیصل آبادکیخلاف سیخ پاہوگیا، اوچھے ہتھ گنڈوں پر اتر آیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اقراء مرتضیٰ نے چارج سنبھالتے ہی غیر قانونی اورناجائز کام روکنے کے احکامات جاری کئے اور اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کروانا شروع کررکھا ہے جس پر مافیا نے موصوفہ پرسیاسی دباؤ ڈلوایا تو انہیں نے یہ دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ یادرہے کہ ایف ڈی اے میں ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ نہ رشوت لیتی ہے اور نہ ہی کسی کا جائزکام روکتی ہیں جس پر مافیا نے ان کی کردار کشی کیلئے مختلف طریقے استعمال کرناشروع کردیئے ہیں ۔انہیں بلیک میل کرنے کے لئے ان کے خلاف مختلف اخبارات میں خبریں شائع کروائیں تاکہ اپنے غیر قانونی کام کرواسکیں لیکن انہوں نے جھکنے سے انکار کردیا۔رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایاکہ زندگی بھر رشوت لی نہ کوئی غیرقانونی کام کیا اورنہ کسی غلط کام کو سپورٹ اور حوصلہ افزائی کروں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button