فیصل آبادمیں رکشہ سوار جیب تراش گروہ متحرک، شہری لٹنے لگے، پولیس حسب روایت خاموش تماشائی


فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آبادمیں رکشہ سوار جیب ترش گروہ کی وارداتیں عام ہوگئیں جن کا عام شکار دیہاتی بننے لگے ،ضلعی پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کاملازم عادل ساہی خریداری کے سلسلے میں چناب کلب کے سامنے پیدل جارہا تھا کہ اچانک رکشہ سوار پانچ افراد کاگروہ ان کے سامنے آکر رکا اور پوچھا کہ کہاں جانا چاہتے ہیں اس نے بتایاکہ میں نڑوالا چوک جارہاہوں تورکشہ سوار افراد نے کہاکہ وہ بھی وہاں جارہے ہیں جس پر متاثر نے پوچھا کہ کتنے پیسے لین گے تو ڈرائیور نے بتایاکہ پچاس روپے لیتے ہیں لیکن تم سے چالیس روپے لے لیں گے تووہ رکشہ میں سوار ہوگیا تو انہوں نے گمٹی کے قریب اسکی جیب کوکاٹ کر پچاس ہزار روپے نکال کر اسے رکشہ سے اتاردیا اور خود فرار ہوگئے جب متاثر نے تھانہ سول لائن درخواست دی تو پہلے منشی نے دوخواست گم کر دی تو متاثر نے دوبارہ درخواست دی تو پولیس ملازم کہنے لگے چھوڑیں اس طرح کے گروہ کب قابومیں آتے ہیں صبر کرکے گھر بیٹھ جائو ۔ متاثر ملازم نے آرپی او اور سی پی او فیصل آباد سے درخواست کی ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے یہ رکشہ سوار جیب ترش گروہ جی ٹی ایس اور لاری اڈاکے قریب و جوار میں کارروائیاں ڈالتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جب میں رکشہ پر سوار ہوا اس وقت بھی کیمرے کے سامنے تھا اور جب میںرکشہ سے اترا اسوقت بھی کیمرہ کے سامنے تھا ان کیمروں سے فلمیں حاصل کرکے ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ عام شہری ان سے محفوظ رہ سکیں۔



