قومی

90 دن میں پنجاب میں الیکشن نہیں ہو سکتے، رانا ثناءاللہ کااعلان

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ یہ بات اب پتھر پر لکیر ہے کہ 90 دن میں تو پنجاب کے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کا کوئی حکم ہی موجود ہی نہیں تو پھر کس فیصلے کی تائید اور پیروی کی جائے، اگر کوئی شک شبہ تھا بھی تو جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ دیا ہے اور ساری بات واضح ہوچکی جس نوٹس پر چیف جسٹس نے بینچ بنایا وہ چار تین کی اکثریت سے خارج ہوچکا، اب فیصلے کا کوئی وجود نہیں، تین رکنی بینچ کا فیصلہ اقلیتی ہے اس پر عمل نہیں ہوسکتا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی پنجاب میں الیکشن کرانے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، اقلیتی فیصلے پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے لیے فوج دستیاب نہ ہو تو پنجاب پولیس میں اتنی صلاحیت نہیں کہ الیکشن کرا سکے، یہ بات اب پتھر پر لکیر ہے کہ 90 دن میں تو پنجاب کے الیکشن نہیں ہو سکتے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button