کھیل

ورلڈ کپ،انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف نیاعالمی ریکارڈ بنا ڈالا

کارڈف(94 نیوز) ورلڈکپ 2019کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 387رنز کا ہدف دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ۔انگلینڈ مسلسل 7میچوں میں 300سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بلے بازوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا لیا اور اب سات میچوں میں مسلسل 300سے زائد سکور کر کے بھی دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ انگلینڈ نے ان سات میچوں میں سے پانچ میچ پاکستان جبکہ ایک جنوبی افریقہ اور ایک بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا ۔انگلینڈنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف 373،دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 359،تیسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 341،چوتھے میچ میں پاکستان کے خلاف 351،پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 311،چھٹے میچ میں پاکستان کے خلاف 334جبکہ ساتویں میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 386رنز بنائے ۔اس سے قبل 2007میں آسٹریلیا نے مسلسل چھ میچوں میں 300سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنا رکھا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button