National

35 سالوں میں پہلی بارپنجاب حکومت نے منہاج القران کو مینار پاکستان پر عالمی میلاد النبی ﷺکانفرنس سے روک دیا

Lahore(94 news) پنجاب حکومت نے منہاج القران کو مینار پاکستان پر عالمی میلاد النبی ﷺکانفرنس کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان منہاج القرآن نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کی لاہور میں اور کوئی جگہ نہیں اور ہم حکومت کے انکار کے بعد کسی قسم کی تکرار بھی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی انکار کے بعد میلاد النبیﷺ کانفرنس لاہور کی سطح پر مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل گراونڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 35 سال میں کسی حکومت نے ہمیں نہیں روکا لیکن اب پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ حکومت نے عالمی میلاد النبیﷺ کانفرنس مینار پاکستان پر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button