National

شیخ رشید نے ریلوے حادثے پر معذرت کی بجائےمیڈیا نمائندوں پر چڑھائی کردی

Lahore(94 news) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے کے بعد ”الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“ والا رویہ اپنا لیا، شیخ رشید نے اپنی کرتوتوں پر شرمانے یا معذرت کی بجائے الٹا آنکھیں دکھانا شروع کردیں،ریلوے حادثے پر سوالات کرنے پر میڈیا نمائندوں پر چڑھائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹرین حادثے سے متعلق سوال پرمیڈیا نمائندے پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ تقریر کریں گے یا سوال کریں گے؟ شیخ رشید نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں ٹرین حادثے میرے دور میں زیادہ ہوئے؟ میں کہتا ہوں سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے ہیں۔کل ہفتے کو ریکارڈ بھی پیش کردوں گا۔ شیخ رشید نے ٹرین حادثے پر بوکھلاہٹ ظاہر کرتے ہوئے ایک صحافی کو سوال کرنے پر کہا کہ سارے سوال ”تُونے تو نہیں کرنے ناں؟ تم نے ٹھیکہ تو نہیں لیا ہوا؟“ واضح رہے لیاقت پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین المناک حادثہ کا شکار ہو گئی 6 چک کے قریب ٹرین کی ائیر کنڈیشنڈ، بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی سے کم از کم 73 Passenger killed and 40 زخمی ہو گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ان تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے۔ جاں بحق مسافروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کردی گئیں ۔متاثرہ بوگیوں میں کولنگ اینڈ سرچ آپریشن جاریہے۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او امیر تیمور موقع پر پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا کہنا تھا کہ زخمی مسافروں کو شیخ زید ہسپتال برن یونٹ منتقل کیا جا رہا ہے، بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔شیخ زید ہسپتال برن یونٹ میں 30 مریضوں کے لئے بیڈ لگائے گئے ہیں اورسینئر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویات برن یونٹ میں موجود ہیں۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو 1122، پولیس، فائر بریگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تیز گام ٹرین کو حادثہ ٹا نوری ریلوے اسٹیشن 6 چک کے نزدیک پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button