قومی

کے پی کے اسمبلی ’آٹا چور اور چینی چور‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

پشاور (94 نیوز) کے پی کے اسمبلی میں سپیکرکے رویے کیخلاف اپوزیشن کے احتجاج کاسلسلہ تھم نہ سکا، رواں سیشن کے تیسرے روزبھی حزب اختلاف کے اراکین نے سپیکرڈائس کاگھیراؤکرکے ”آٹاچور،چینی چور“کے نعرے لگائے،حکومتی اراکین حکمت عملی کے تحت اپنی نشستوں پر بیٹھ کر اپوزیشن کے احتجاج سے تازہ دم ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق  کے پی کے اسمبلی کااجلاس سپیکرمشتاق احمدغنی کی زیرصدارت شروع ہوا۔تلاوت کے ختم ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجانے شروع کردئیے، معاملے کی نزاکت کودیکھتے ہوئے سپیکر اسمبلی نے پہلے ہی سکیورٹی الرٹ کی تھی ،سپیکرڈیسک کے سامنے اسمبلی کے سکیورٹی اہلکارجمع ہوگئے بعدازاں اپوزیشن نے سپیکرڈیسک کاگھیراؤکرلیا اور ’’آٹاچور،چینی چور‘‘کی شدیدنعرہ بازی کی اس دوران حکومتی اراکین خاموشی کے ساتھ اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے جبکہ سپیکر آرڈران دہ ہاؤس پکارتے رہے تاہم ان کی کسی نے نہ سنی تاہم سپیکر نے معمول کی کارروائی جاری رکھی۔ ایوان میں جب کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی تب بھی سپیکر نے کارروائی کوجاری رکھتے ہوئے اپوزیشن اراکین سے درخواست کی کہ وہ اپنااحتجاج ختم کرکے کارروائی میں حصہ لیں مگر اپوزیشن اراکین نعرہ بازی کرتے رہے،جب حکومتی ایجنڈاختم ہوا توسپیکرنے اجلاس پیرکے روز دوبجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button