international

Congress leaders declared the invasion mistake nypakstan

New Delhi (94news) کانگریس رہنما نے پاکستان پر حملے کو حکومت کی ”Mistake” قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس صدر راہول گاندھی کے قریبی ساتھی، بھارتی اوورسیز کانگریس کے چیف اور پارٹی کے ایک نظریہ ساز رہنما سیم پترودا نے پلوامہ حملے کے بعد بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کو غلطی قرار دیتے ہوئے اس کارروائی میں مبینہ ہلاکتوں پر سوال اُٹھا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیم پترودا کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں 300 لوگوں کو ہلاک کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ مزید حقائق پیش کر سکتے ہیں اور اس دعوے کو ثابت کر سکتے ہیں؟

He claims that the military action in Balakot 300 لوگ مارے گئے لیکن میں نے نیویارک ٹائمز اور دیگر اخباروں میں اس سے مختلف رپورٹس دیکھی ہیں، کیا واقعی ہم نے حملہ کیا ہے اور300 افراد کو ہلاک کیا ہے؟ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے علاقہ بالاکوٹ میں فضائی کارروائی کرنے اور 300 افراد کی ہلاکتوں کا بھونڈا دعویٰ کیا تھا لیکن اپنے دعوے کی حمایت میں بھارت ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا تھا۔

جس سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی تھی جبکہ کئی غیر ملکی اخبارات اور اداروں نے بھی سیٹلائٹ فوٹیج کی مدد سے بھارت کے اس دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزامبھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جس کے ایک دن بعد ہی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button