کامرس

پنجاب کی نگران حکومت نے 4 ماہ کے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی

لاہور (94 نیوز) پنجاب کی صوبائی نگران کابینہ نے پنجاب کا آئندہ 4 ماہ کا بجٹ منظورکر لیا۔

پنجاب کا 4 ماہ کا بجٹ 336 ارب روپے کا سر پلس بجٹ ہو گا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کو وفاقی بجٹ میں این ایف سی کے تحت 3645 ارب روپے ملیں گے، ریونیو ٹارگٹ 579 ارب روپے رکھا گیا ہے، نیٹ ہائیڈل 30 ارب جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 240 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب کو عالمی مالیاتی اداروں سے 167 ارب روپے ملیں گے۔

جاری اخراجات میں 4 ماہ کے لیے721 ارب روپے، پنشن کے لیے 116 ارب روپے، جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 325 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔ پنجاب کے بجٹ میں ذرائع آمدن کے حصول کے لیے 579 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ صوبائی محاصل میں 393 ارب روپے اور نان ٹیکس میں 186 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس میں 240 ارب روپے، نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں 30 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button