Commerce

ڈالر کی اونچی اڑان نہ رک سکی، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Karachi (94 news)ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ بجٹ آنے سے قبل ہی ڈالر کی اڑان بہت اونچی ہوگئی۔آج بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 85 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے95 پر پہنچ گیا۔ جبکہ آج صبح کاروباری دن کا منفی آغاز ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 Index 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔انڈیکس 34 thousand 341 کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ اس سے قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یہ سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 151 ہو گئی تھی۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 Rs. 40 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

گذشتہ روز آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ 100 Index 900 پوائنٹس گرکر 34 thousand 600 کی سطح پر آگیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتام 937 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔ کے ایس ای 100 Index 34 thousand 567 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر ماہرین معیشت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام بھی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل ڈالر کی اونچی اُڑان اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے والا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button