قومی
چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان


لاہور(94 نیوز) حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر بروز پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعطیل دی ہے۔
واضح رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔



