National
چک جھمرہ میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ایک خاتون اور ڈاکو جاں بحق


Faisalabad(94 news) Another area of Chak Chak Jhumra 154 ر۔ب بگھیاڑہ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار مزاحمت پر ایک خاتون جاں بحق جبکی ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ بگھیاڑہ میں آج علی الصبح 04:30 بجے 4ڈاکو ایک گھر میں گھس گئے اور لوٹ مار شروع کردی، اسی دوران ڈاکوؤں کی آہٹ سے افراد خانہ جاگ گئے اور ڈاکوؤں سے مزاحمت شروع کردی جسکے نتیجے میں فائرنگ کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا جسکے نتیجہ میں ڈاکوؤں کی فاٸرنگ سے خاتون خانہ جاں بحق ہوگئی،جبکہ دوسری طرف ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا باقی تین ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
اس موقع پرایس پی مدینہ ٹاٶں میاں اکمل ڈی ایس پی نشاط آباد میاں عابد ایس ایچ او آصف ندیم بٹ چک جھمرہ ایس ایچ او ساہیانوالہ اور پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی۔




