قومی

پی ٹی آئی انتقام کی سیاست کررہی ہے۔ چودھری محمد الطاف

دبئی (94 نیوز) ۱۱ ستمبر کو محترمہ کلثوم نوز کی رحلت نے لیگیوں کو رنجیدہ کر دیا، ابھی وہ اس غم میں مبتلا تھے کہ محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی نے لیگیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر دی۔ ابھی یہ خوشی کم نہ ہونے پائی تھی کہ کل 15اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے صدر ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری نے ایک بار پھر لیگیوں کو رنج و غم میں مبتلا کر دیا۔

میاں محمد شہباز کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات سر تا پا احتجاج کر رہی ہے اور کارکنان شدید ناراض ہیں۔ مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے صدر چودھری محمد الطاف نے میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیتے ہوئے ان کی گرفتاری کی پر زور مذمت کی ہے۔ چودھری محمد الطاف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مسلم لیگ (ن) سے بدلے کی اور انتقامی  سیاست کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ رہنماؤں کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کبھی سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا جاتا ہے تو کبھی انتقامی سیاست کی خاطر سابق وزیراعظم اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ چودھری محمد الطاف نے کہا کہ دونوں میاں صاحبان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہے لہٰذا اعلیٰ اخلاق معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہباز شریف کو رہا کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button