Celebration of World Children's Day at Borstal Jail under the auspices of Prisoners Welfare Society

Sports equipment, tracksuits, caps and food were distributed to all the inmates of Borstal Institute, with the special participation of Madam Kanwal, Sophia Rizwan, Muhammad Aslam and Mian Nadeem.
A birthday cake was cut on the successful completion of one year of the Prisoners Welfare Society at Borstal Juvenile Institute, Mian Nadeem Ahmed presented the annual performance.

Faisalabad(94 News City Reporter) On the occasion of World Children's Day organized by Prisoners' Welfare Society Borstal Jail Faisalabad, sports equipment, sports suits among the children of the prisoners while maintaining the previous traditions. (Track suit)، نماز ادا کرنے والی ٹوپیاں اور کھانا تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی میڈم کنول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر صوفیہ رضوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر میڈم امبرین، صدر پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی محمد اسلم ڈھیڈی، سینئیر نائب صدر پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی و صدر فیس فاؤنڈیشن میاں ندیم احمد،مسز حنا اسلم، نازلین اکرم ماہر نفسیات، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عابد علی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم ڈھیڈی نے کہا کہ وہ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے بھی صدر ہیں اور سیلانی میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی ہمیشہ آپکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی۔ رہائی پانے والے بچوں کو ہم عزت والا روزگار بھی فراہم کررہے ہیں۔ سینئیر نائب صدر پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی و صدر فیس فاؤنڈیشن میاں ندیم احمد نے کہا کہ ہم نے پچھلے سال ورلڈ چلڈرن ڈے سے ہی بورسٹل جیل میں کام کا آغاز کیا تھا اور آج پھر ورلڈ چلڈرن ڈے ہے آج ہمارے اس پراجیکٹ کی سالگرہ بھی ہے۔ ہم نے ایک سال کامیابی سے مکمل کیا انہوں نے سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی نے تمام قیدی بچوں کو پچھلے سال تمام بچوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے، کمبل، جوتے، عید الفطر پر کپڑے، عید الاضحی پر کپڑے،عیدالاضحی پر گوشت، کھانا، آپکی بیرکوں تک ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائی، کھیلوں کا سامان دیا گیا آج پھر ایک بار کھیلوں کا سامان لیکر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ آپکو اسپیشل کھانا فراہم کیا جاتا رہا، چھ بچوں کے بھاری جرمانے ادا کرکے انکو رہائی دلوائی،موسم گرما میں بھی تمام بچوں کو کپڑے تقسیم کئے گئے، مینٹل ہیلتھ آگاہی سیمینارز اور کیمپ لگائے گئے، منشیات کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا اہتمام اور کھانا تقسیم کیا گیا، میاں ندیم احمد نے کہا کہ جیل انتظامیہ جس میں سپرنٹنڈنٹ ملک محمدآصف، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد عابد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق و دیگر شامل ہیں انکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھر پور تعاون کیا اور ہم یہ تمام فلاحی کام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر میڈم صوفیہ رضوان نے کہا کہ میری پوسٹنگ جب بورسٹل جیل ہوئی تو ایک نیا چیلنج تھا، لیکن ایک سال مکمل ہونے پر میں خوش ہوں کہ ہم نے کامیابی کیساتھ جیل کی تاریخ میں اتنے کام کئے جو پہلے نہ کسی نے کئے اور نہ ہوئے۔ ہم ایک نیا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اب نئی افسر میڈم امبرین کی پوسٹنگ ہوگئی ہے اور وہ اب یہاں سے ٹرانسفر ہو گئی ہیں۔لیکن میں خوش اس بات پر ہوں کہ میں نے پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کیساتھ ملکر بہترین کام کردئیے۔انہوں نے جیل انتظامیہ کا بھی مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر سب ایک دوسرے کیساتھ تعاون کیا جائے تو ہر فلاحی کام بہترین انداز سے ہوسکتا ہے۔ مہمان خصوصی میڈم کنول نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں بھی پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کیساتھ ملکر آج یہاں موجود ہوں، انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ لیکن اپنی غلطیوں پر ندامت اچھے انسان کی پہچان ہوتی ہے۔ ایک ماں ہی سمجھ سکتی ہے کہ اولاد سے دوری کتنی کربناک ہوتی ہے۔ آپ تو غلطی کرکے یہاں آگئے ہیں لیکن اپنے والدین کو جس کرب میں مبتلا کرآئے ہیں وہ خطرناک ہے۔ اس موقع پر میڈم کنول آبدیدہ ہوگئیں۔ آخر پر قیدی بچوں کیساتھ میڈم کنول،صوفیہ رضوان۔ امبرین،محمد اسلم،میاں ندیم،حنا اسلم و دیگر نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔



