تقریبات/سیمینارز

پرائیویٹ سیکٹرحجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے، سعودی اور حکومت پاکستان نےعازمین حج کیلئے بہترین انتظامات کئے، سینیٹر عرفان صدیقی

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) کاروان اشرفیہ اور سکھیرا ٹریولز کے زیر اہتمام پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اور مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ ملاقات اور ان کو روانہ کرنا باعث شرف ہے انہوں نے مزیدکہا کہ سعودی عرب کا سفر کرنے والے زائرین میزبان ملک کے مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے ملک کی نیک نامی کا باعث بنیں پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر بہترین انتظامات کر رہا ہے سعودی حکومت اور حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کئے ہیں اس سلسلہ میں وزیراعظم شہباز شریف خود دلچسپی لے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر محمد صداقت ،گروپ لیڈر حافظ شفیق کاشف، مولانا محمد یوسف خان،معروف موٹیویشنل اسپیکر سید قاسم علی شاہ ،مولانا اجود عبیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای حج سسٹم کی بدولت حجاج اکرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے کچھ وقتی مشکلات ہیں وہ جلد دور ہو جائیں گی نبی کریم کی سیرت کے مطابق حج بہت آسان اور تربیتی نشستیں بڑی معاون ثابت ہو رہی ہیں انھوں نے مزیدکہاکہ حج جون کی سخت گرمی میں ہے لہذا سعودی تعلیمات و ہدایات کے مطابق تیاری کرنی چاہئے یہ بات خوش آئند ہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کی سہولت اور راحت کے لئے غیر قانونی طریقہ سے حج کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں سعودی عرب کی طرف سے پوری دنیا کے حجاج اکرام کو "نسک کارڈ” دیا جا رہا ہے اور یہی ایک حاجی کی شناخت ہو گی لہذا حجاج اکرام اس کی حفاظت کریں اور ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں نے کہا کہ سفر حج باقی سفروں کی طرح نہیں ہے بلکہ عبادات کا مجموعہ ہے لہذا ہم سب خدمت کے جذبہ سے حج پر جا رہے ہیں صبر وتحمل اور ایثار کے ساتھ سفر حج کو مکمل کریں حج عظیم الشان مالی و بدنی عبادت جو انسان کو اپنے خالق حقیقی کے قریب کر دیتی ہے مولانا زبیر حسن الحاج نور محمد سکھیرا ڈاکٹر لبنی ظہیر بھی اس موقعہ پر موجود تھے معروف آئی ٹی ایکسپرٹ آفتاب احمد نے اپنے ادارے کی طرف سے تیار کی گئی حج اپلیکیشن” only hajj ” متعارف کروائی جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس اپلیکیشن سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج و عمرہ زائرین استفادہ کریں گے مہمان خصوصی سینٹر عرفان صدیقی نے بٹن دبا کر اپلیکیشن کا افتتاح کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button