National

Kashif Mirza calls on President of Private Schools Federation Lahore Chamber of Commerce

Lahore (94 News Mian Nadeem) راہنما سول سوسائیٹی وتاجران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان شیخ سےآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کےصدرکاشف مرزا کی سر براہی میں 20 رکنی وفد کی ملاقات۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے پاکستان میں موجودہ تعلیمی حالات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے پرائیویٹ سکولز کی نمائندگی کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز کو درپیش معاملات اور حالات پرصدر عرفان شیخ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو آگاہی دی اور کرونا وائرس سے ہونے والے تعلیمی نقصان پر غوروحوض کیا۔

کاشف مرزا نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں۔سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ نجی سکولز،پیف وپیماسمیت تعلیمی اداروں کی بندش سے50%تعلیمی ادارے مکمل بنداور 10لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائینگے۔

2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔مزید 5کروڑ طلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔کل7.5 کروڑ پاکستانی بچوں کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیاگیا،جن میں50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔ تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا آئینی فریضہ ہے۔

کاشف مرزا نے مزید کہا کہ کرونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، چین کےصوبے ووہان،برازیل، سپین، انگلینڈ،انڈیا، ایران، بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ، روس، ڈنمارک،فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان،کوریا، سعودی عرب،اسرائیل ،ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پرفیڈریشن کے مرکزی سیکریٹری شاھد نورنےمزید آگاہ کیا کہ ٹیچرزکی تنخواہیں اور90فیصد اسکولز عمارتیں کرائے پر ہیں جو فکس اخراجات ہیں۔ بند سکولز کو بھی اوسط شرح کی بنیاد پریوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ وزیراعظم ٹیچرز کیلیے’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں۔جبکہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائے امتحانات سماجی فاصلے برقرار رکھ کرکیے جائیں،اوراس وقت تقریبا 5000پرائیویٹ سکولز مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں اور بہت سے سکولز بند ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں اگر وقت پر کوئی بہتر فیصلہ نہ کیا گیا تو پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر تباہی کا شکار ہوجائے گا جس سےپاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔

وفد نےصدر عرفان شیخ بات کرتے ہوئے سےکہا کہ وہ بطورراہنما سول سوسائیٹی وتاجران وزیراعظم،وزراعلیٰ،وفاقی وزیرتعلیم کواعتماد میں لیں اور ان سے بات کریں کہ7.5 کروڑطلبااورپرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کو تباہی سے بچانے کے لیے 15اگست کوسکول کھولنے کا اعلان کرے۔

کاشف مرزا نے آن لائن ایجوکیشن سسٹم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ہمارے معاشرے میں فلاپ ہے اور بچوں کو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہو رہااور گیلپ سروے کے مطابق 74%والدین بھی سکولز کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عرفان شیخ نے وفد سے اتفاق کرتے ہوئےمسائل کے حل کیلیےمکمل حمائیت کایقین دلایاا ور کہاکہ میں NCOCکے چیرمین وزیر اعظم صاحب،وزراء اعلی وتعلیم اوراسد عمر سے بات کرتا ہو ں تاکہ ملک و قوم کے لئے کوئی اچھا راستہ نکل سکے اور 15 اگست تک ایجوکیشن سسٹم دوبارہ بحال ہوسکے۔وفد کی قیادت کاشف مرزا صدر آل پاکستا ن پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کی۔وفد میں شامل دیگر قائدین میںشاہد نور،حسنین عباس،حنیف انجم، شکیل منور اور دیگر قائدین شامل تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button