the game

Of Pakistan 3 Athletes 4, 4 Faces a one-year ban

Islam Abad (94 news) ساؤتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کے تین ایتھلیٹس کو 4، 4 برس کی پابندی کا سامنا ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز انتظامیہ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ فیڈریشن نے با ضابطہ اعلان نہیں کیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایتھلیٹس محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللّٰہ کا ساؤتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گولڈ میڈلسٹ محبوب علی اور محمد نعیم کا بی سیمپل بھی مثبت آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سمیع اللّٰہ نے قوت بخش ادویات کا استعمال تسلیم کیا، اور وہ بی سیمپل کے لیے نہیں گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں ایتھلیٹس کو واڈا قوانین کے مطابق 4، 4 برس کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز انتظامی کمیٹی کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا۔ تاہم فیڈریشن نے تاحال کھلاڑیوں کی پابندی سے متعلق اعلان نہیں کیا۔

ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے سے پاکستان 5 میڈلز سے محروم ہو گیا۔ جبکہ ایتھلیٹس کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والا کیش پرائز بھی واپس کرنا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button