National

Their lives at the hands of a citizen in Pakistan Coruña ha rgya

Karachi ( 94 news) کراچی کے نجی ہسپتال میں 77 سالہ شہری کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گیاہے جس کی موت کی تصدیق سند ھ کے وزیر صحت کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پاکستان میں تین ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچو نے 77 سالہ شہری کی نجی ہسپتال میں کورونا کے باعث موت کی تصدیق کر دی ہے اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 77 سالہ شہری نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں پر اس کی کل موت ہو گئی ہے ، 77 سالہ مریض پہلے سے ہی کینسر، شوگر ، بلڈ پریشر کا مریض تھا جس کے باعث اس کی حالت پہلے ہی ناز ک تھی تاہم جب اس پر کورونا کا اٹیک ہوا تو اس کی صحت سنبھل نہیں پائی اور وہ برداشت نہیں کر سکا جس کے باعث اس کی موت ہو گئی ۔ان کا کہناتھا کہ اس لیے ہم آپ کو کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے بزرگوں کا خیال رکھیں اور ان کے قریب مت جائیں کیونکہ اگرآپ میں وائرس ہے تو وہ ان میں منتقل نہ ہو ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعدا د 447 ہو گئی ہے جبکہ تین شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے دو کا تعلق خیبر پختون خواہ سے تھا ۔کورونا وائر س سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدا د پانچ ہے جنہیں علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیاہے

پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 ، سندھ میں 245 ، خیبر پختون خواہ میں 23 بلوچستان میں 81، آزاد کشمیر میں ایک، گلگت بلتستان میں 12 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

وزیر صحت سندھ کا کہناتھا کہ سندھ میں جو سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگوں تک پہنچ رہے ہیں اور جہاں اطلاع ملتی ہے ان تک پہنچ کر سکریننگ کی جاتی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button