Showbiz

World Theater Day will be celebrated on March 27 across the world including Pakistan

Radio Pakistan Faisalabad FM 93 کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام رابطہ میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال اور تھیٹر کے معروف آرٹسٹ احمد نواز نیازی بطور مہمان اسپیکر شرکت کریں گے

Faisalabad (94 News, Mian Nadeem Ahmed) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ کو منایا جائے گا۔ورلڈ تھیٹر ڈے منانے کا مقصد ڈراموں،رقص اور موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے خیالات ونظریات کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے مختلف ثقافتی تنظیموں اور فنی زندگی سے وابستہ افراد تقریبات کا اہتمام کریں گے اور اس بات کا عہد کیا جائے گاکہ ملک میں غیر اخلاقی تھیٹرکے خاتمے اور اصلاحی ڈراموں کے فروغ کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔تھیٹر کا مطلب عام میں کسی کہانی کو ناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس کا آغاز2500قبل مسیح مصرسے ہوا تھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایا۔شیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔پاکستان میں بھی تھیٹر کا آغاز انتہائی شاندار تھا آغا حشر کاشمیری اور امتیاز علی تاج جیسے قلم کاروں نے اس حوالے سے بہت نام کمایا۔دور حاضر میں فلمی کلچر اور نجی ٹی وی چینلز کی یلغار میں تھیٹر کو زندہ رکھنادل گردے کا کام ہے آج کل تھیٹروں میں ڈراموں کی بجائے رقص اور کامیڈی سے کام چلایا جارہا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو تھیٹروں تک لانے کیلئے سنجیدہ اور سماجی موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جائیں جو کہ کسی جہاد سے کم نہ ہو گا۔

تھیٹر کے عالمی دن کے موقع پرریڈیو پاکستان فیصل آباد ایف ایم 93 کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام رابطہ میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال اور تھیٹر کے معروف آرٹسٹ احمد نواز نیازی بطور مہمان اسپیکر شرکت کریں گے۔ پروگرام دن 10 بجکر 05 منٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا، پروگرام کے میزبان میاں ندیم احمد اور پروڈیوسر عمران حسن ہونگے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button