National

Waste Management Company has set up a help desk to solve the problems of sanitary workers

Faisalabad(94 news) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سینٹری ورکرز کی صحت اور تنخواہ سے متعلق مسائل کے فوری حل کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سینٹری ورکرز کی صحت اور تنخواہ سے متعلق مسائل کے فوری حل کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس کے آپریشن بلاک میں قائم ہیلپ ڈیسک پرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سٹاف سینٹری ورکرز کے مسائل و شکایات کے حل کیلئے دفتری اوقات کار میں موجود رہے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان کے احکامات پر منیجر ایچ آر وقاص سعید کو ہیلپ ڈیسک انچارج /فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ اکاونٹس آفیسر محمد زکریا اور ایچ آر اسسٹنٹ اظہر نواز ہیلپ ڈیسک پر فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکریٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر صوبے کی تمام ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے مرکزی دفاتر میں سپیشل ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سینٹری ورکرز کو صحت کے مسائل کا سامنا ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں میں چیک اپ اور علاج کے لئے عملے کو مکمل رہنمائی اور معاونت بھی ملے گی۔ کاشف رضا اعوان کا کہنا ہے کہ سینٹری ورکرزنہ صرف ایف ڈبلیو ایم سی بلکہ ہمارے معاشرے کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button