National

He was demanding the resignation of KP Chief Minister of Sindh

Islam Abad(94news) پیپلز پارٹی نے بھی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی کے پی کو بھی نیب نے طلب کیا تھا ، انہوں نے نیب میں پیشی کے بعد کہاکہ نیب نے انہیں ایک ہی دفعہ بلایا ہے اور اب انہیں نہیں بلایا جائے گا ،لیکن نیب نے کہا ہے کہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر بلا لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ آرہا ہے اور 155 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں لیکن پارلیمان کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا، اسی طرح آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں یا غیر ملکی دورے، پارلیمان کو کسی بھی حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا، اگر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا جا سکتا تو پارلیمان کا کیا کردار ہے۔

رضا ربانی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس کا علم حکومت کو نہیں ہے تو حکومت کو ن چلا رہا ہے؟

پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ سندھ کو اس کا گیس کا شیئر نہیں دیا جا رہاہے ، سندھ میں اندسٹری بند ہو رہی ہے۔ گورنر سندھ ، سندھ اسمبلی کے ان اراکین کے ساتھ پھر رہے ہیں جو حکومت کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جس جمہوری دور میں جو بھی جمہوری اقدامات اٹھائے گئے آج ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ،یہ معاشرے اور ریاست کیلئے انتہائی خطرناک رجحان ہے۔اس سے معاشرے میں انارکی بڑھے گئی جبکہ آمریت فروغ پائے گی۔ ایف آئی کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس بند کرنے کا کہا ہے۔ ایف آئی اے وزیراعظم کے ماتحت ہے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ وزیر اعظم کے پاس اس کی سمری نہ بھیجی گئی ہو۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button