کھیل

غلام محمد آباد میں ریسلنگ کے10 ویٹ کیٹگری میں مقابلے، اسماعیل خان کی پہلی پوزیشن

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز2024ء کے سلسلہ میں ڈویژن کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد جاری ہے اس ضمن میں کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس ہال غلام محمد آباد میں ریسلنگ کے10 ویٹ کیٹگری میں مقابلے ہوئے جس میں چاروں اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔57 کلوگرام میں راناحسنین،61کلو گرام میں رانا حسن،65 کلوگرام میں محمد بلال خالد،70کلوگرام میں احتشام،74 کلوگرام میں محمد زید اسحاق،79 کلوگرام میں محمد ناصر، 86کلوگرام میں شعیب خالد،92 کلوگرام میں حمزہ نوید،97کلوگرام میں محمد جنید اسحاق نے اور125 کلوگرام میں اسماعیل خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مہمانان خصوصی سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری،چیئرمین بیت المال رانا وارث حسین،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،استاد نثار پہلوان،رضوان علی انصاری،اطہر جٹ،فوکل پرسن و سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد عاطف نومی ملک،مشتاق علی،محسن گجر پہلوان اور اویس خالد نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button