قومی

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔وہ سول ویٹرنری ہسپتال217 رب،220 رب،سول ویٹرنری ہسپتال66 ج ب،74 ج ب،275 ج ب پینسرہ گئے اورآؤٹ ڈو ریکارڈ، ویکسینیشن ریکارڈ، عملے کی حاضری، صفائی کا نظام، کسان لائیو سٹاک بیٹھک ریکارڈ، ہائی سکول فوکس پروگرام ریکارڈ، ادویات کی تاریخ تنسیخ کوچیک کیا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کے حوالے سے مویشی پال حضرات کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے ان ہسپتالوں میں قائم کئے گئے سہولت ڈیسکس پر آئے ہوئے مویشی پال حضرات سے سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا جس پر مویشی پال حضرات نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم،موجودہ ویکسینیشن کی بروقت تکمیل، کولڈ چین مینٹیننس،SPMS 9211 پر ڈیٹا کی ریئل ٹائم اپلوڈنگ اور دیگر محکمانہ امور پر پوری لگن اور محنت کے ساتھ بہتر سروس فراہم کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button