National

Mega water project will increase the supply of clean drinking water to the citizens 3 times, Divisional Commissioner

Faisalabad(94 news) 16ارب روپے سے زائد مالیت کے میگا واٹر پراجیکٹ فیز ٹو سے شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی میں 3گنا اضافہ ہو جائے گاجبکہ واسا فیصل آبادکے مسائل حل کرنے کے لئے پنجاب حکومت کو سفارشات بھجوا دی ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے ناولٹی پل پر واٹر پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز عدنان نثار خان،اکرام اللہ،ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر واٹر ثاقب رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمد اویس و دیگر بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فیز ون سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے لیکن اب اس کو توسیع دیتے ہوئے فیز ٹو کی تیاری کررہے ہیں جس کی تکمیل پرشہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی10ملین گیلن روزانہ کی بجائے30ملین گیلن روزانہ ہو جائے گی جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے مسائل حل ہوسکیں گے۔واسا کے مسائل حل کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر واسا کے کنکشن ریٹس اور پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اسی تناسب سے پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع فیصل آباد واسا کے لئے فنڈز اور مراعات حاصل کی جا سکیں اور صارفین کو فراہمی و نکاسی کے نرخوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت کو فنڈز کے حوالے سے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں اورجلد فنڈز حاصل کرکے واسا کے مسائل حل کرنے کے لئے پرامید ہیں۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری نے کمشنر ثاقب منان کو واٹر پراجیکٹ کے مختلف مراحل بارے بریفنگ دی اور کہا کہ واسا فیصل ا باد شہریوں کو فراہمی و نکاسی کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے مکمل استعداد کے ساتھ متحرک ہے اور واسا سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف پراجیکٹس پرعمل درآمد کررہا ہے۔ڈائریکٹر واٹر ثاقب رضا نے پانی کے پائپس میں ہونے والی لیکج کی تلاش اور اس لیکج کو ختم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات کے ڈیمونسٹریشن دی۔ اس موقع پرڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button