Animal spray and treatment series continues on cattle markets, cell points and check posts, Director Livestock


Faisalabad (94 News City Reporter) Following the special instructions of Secretary Livestock Government Punjab Saqib Ali Atil (L&DD) ڈویژن فیصل آباد کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی مویشی منڈی اور سیل پوائنٹس کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان کنٹرول رومز کے قیام کا مقصد عید الاضحی کے موقع پر قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں سیل پوائنٹس، انٹر ڈسٹرکٹ چیک پوسٹس پر تعینات ویٹنری سٹاف کی جانب سے چیچڑ ،مکھی اور مچھر مار مہم کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کے علاج معالجہ بارے بروقت سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ لائیو سٹاف ڈویژن فیصل آباد کا عملہ 24 گھنٹے عوام الناس کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر مرکزی جبکہ ضلعی سطح پر بھی عید الاضحی کے حوالے سے کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں پر ویٹرنری عملہ تین شفٹوں میں 24 گھنٹے عوام الناس کو عید الاضحی کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈوین بھر میں قائم شدہ مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس اور چیک پوسٹوں پر محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے قائم کی جانے والی ویٹرنری ڈسپنسریز پر ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز، ویٹرنری اسسٹنٹس اور دیگر عملہ کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے لائے جانے والے جانوروں کو چچڑ مار سپرے اور علاج معالجے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں کو عید قربان کے حوالے سے جانوروں کی خریداری کے حوالے سے تاکید کی کہ وہ چیچڑوں سے پاک تندرست اور صاف ستھرا جانور خریدیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت محکمہ لائیو سٹاک کی مفت ہیلپ لائن 080009211 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔



