National

مولانا خادم حسین رضوی ضمانت پر رہا،آسیہ بی بی کو پہلے ہی ملک سے بھجوا دیا گیا

مولاناکو آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف احتجاج کے بعد نظر بند کیا گیا تھا،

Lahore (904 news) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کو آج لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ مولانا خادم حسین رضوی کی رہائی ایسے وقت میں ہوئی جب آسیہ بی بی ملک سے باہر جا چکی ہے۔ خادم حسین رضوی کو آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے بعد نظر بند کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے کارکنان کو احتجاج کی کال دی تھی جس پرانہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ خادم حسین رضوی نے آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے آسیہ بی بی کو دوبارہ گرفتار کرنے اور پاکستان سے باہر جانے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

لیکن اب جب خادم حسین رضوی رہا ہو گئے ہیں تو آسیہ مسیح پاکستان میں نہیں ہیں۔ وہ بیرون ملک جا چکی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے کی تصدیق سفارتی ذرائع نے کی۔ اطلاعات کے مطابق آسیہ بی بی کینیڈا روانہ ہوئیں۔ ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہے۔یاد رہے کہ 31 اکتوبر 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت کے خلاف آسیہ مسیح کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے آسیہ بی بی کو معصوم اور بے گناہ قرار دیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو 9 سال کی اسیری کے بعد ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button