قومی

ملک بھرمیں بارش، محکمہ موسمیات نےنیا خدشہ بھی ظاہر کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) ملک بھر میں موسلا دھار  بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گزشتہ روز سے رات بھر ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی  جبکہ محکمہ موسمیات نے  آئند ہ 36گھنٹوں میں مزید بارشوں کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو خیبرپختونخوا،اسلام آباد،پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ اس دوران بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، قصور ، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاو¿الدین ، جہلم ،چکوال ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بارکھان، ژوب، کشمیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور، سوات، دیر ، شانگلہ ،بونیر اور مانسہرہ میں گرج چمک اورتیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھاربارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے اس لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button