National

Suspicious car searched, 2 bodies found

Karachi (94 news) Police searched the suspicious car in Karachi 2 نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، گاڑی چلانے والے ملزمان نے پوچھ گچھ پر بڑا انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے ایک کار کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، تعاقب پر پولیس نے کار کو روکا، تلاشی لی گئی تو 2 نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ مرنے والے دونوں افراد تیل چوری کرتے تھے، پارکو کی لائن پر ٹیکنیکل طریقہ استعمال کر کے پٹرول لیک کرتے اور چوری شدہ تیل فروخت کرتے تھے۔

پولیس کو ملزمان نے مزید بتایا کہ 5 ملزمان نے بن قاسم ٹاؤن میں ایک گودام کرائے پر لیا تھا، جہاں سے سرنگ بنا کر پارکو کی لائن کو لیک کر کے تیل چوری کر رہے تھے کہ سرنگ بیٹھ گئی جس سے دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس نے کار سوار سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button