National

Not solving the Kashmir problem is a big question mark on the existence of the United Nations, Ulama Mashaikh

Scholars across the country are against the illegal Indian occupation 27 October will be celebrated as Black Day, Sahibzada Naqshbandi

Karachi (Staff reporter) The Ulema Mashaikh Federation of Pakistan, the representative organization of Ulama Mashaikh across the country, will celebrate a black day against the formula of division of the subcontinent on October 27. The struggle of the Kashmiri people will be highlighted on the black day. The non-resolution of the Kashmir issue is a big question mark on the existence of the United Nations. These Kashmiris have made an eternal history of sacrifices to thwart Indian evil intentions. Now is the time for the international organization to use its authority and implement its resolutions on Kashmir. In order for the international community to fulfill its promises to the Kashmiris, India wants to install a puppet chief minister in Jammu and Kashmir to strengthen its grip on the occupied territory. He said that the domicile rights for non-Kashmiris and the so-called constituencies are part of the same plan of the Indian government. 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں، بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ جما لیا،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ایک پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اس کیخلاف گزشتہ 77برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کی پاداش میں بھارت انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل کئے بغیر پائیدار امن واستحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں اور قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں، بھارت ان کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی ادارے کو چاہئے کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کا نوٹس لے او ر مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے اس پر دباؤڈالے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن منایا جا رہا ہے، کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں، علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کے تاجمان کے مطابق 27اکتوبر کو منائے جانے والے یوم سیاہ کے سلسلے میں علماء مشائخ فیڈریشن أف پاکستان کے زیر اہتمام ”اقوام متحدہ اور جموں و کشمیر تنازعہ“ کے موضوع پرسیمینار منعقد ہوگا، جس میں مقررین جموں و کشمیر کے تنازعہ کی پیچیدگی اور ان چیلنجز کو اجاگر کریں گے جو اقوام متحدہ کو اپنے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد اور مظلوم عوام کیلئے انصاف کو یقینی بنانے میں درپیش ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button