محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف بڑی کارروائی، 2000 کلو گرام مضرِ صحت گوشت برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج


Faisalabad (94 News City Reporter) محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف بڑی کارروائی، 2000 کلو گرام مضرِ صحت گوشت برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد کی زیرنگرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سہیل احمد انجم کی ہدایات پر محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے چک نمبر 67 ج۔ب سدھار، سبزی منڈی چراگاہ فیصل آباد میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔
کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 2000 کلو گرام بغیر سرکاری مہر، غیر معیاری اور بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ ویٹرنری معائنے کے بعد مذکورہ گوشت کو انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔
کارروائی کے نتیجے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر ساجد اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز، غیر قانونی ذبح اور مضرِ صحت گوشت کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔



