Showbiz

Mohsen was truly exposed the marriage day, Fatima

Lahore (94 news) اکثر لوگ جو بظاہر نظر آتے ہیں وہ ہوتے نہیں، ٹی وی کی سکرین پر ہنس ہنس کر بات کرنے والے اکثر اندر سے کیسے ہوتے ہیں یہ تو انکے ساتھ رہنے والے ہی یا وہی بتا سکتے جن کا ان سے واسطہ پڑتا ہے،

اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ محسن عباس کی اصلیت نکاح والے دن ہی کُھل کر سامنے آ گئی تھی۔ نکاح کے دن اسٹیج پر محسن عباس کا رویہ اچانک بدل گیا تھا اُسی وقت مجھے احساس ہوا کہ اس نے مجھ سے پُرانا بدلہ لینے کے لیے شادی کی ہے۔ فاطمہ نے بتایا کہ محسن عباس نے شادی والے دن بھی میرے گھر والوں کو ذلیل کیا۔شادی کے دوسرے روز بھی اُس نے میرے رشتہ داروں کی تذلیل کی جس کی وجہ سے میری بہن وہاں سے روتے ہوئے گئی ، انہوں نے بتایا کہ شادی کے تین روز بعد ہی محسن نے میرے منہ پر تھپڑ بھی مارے تھے اور اس بات کی گواہ دعا ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے سسرال والوں کو اس بات کا علم ہوا تو میرے سسرال والے بجائے محسن کو سمجھانے کے، مجھے سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ محسن کا غصہ تھوڑا الگ ہے ۔

انہوں نے مجھ سے کہا کہ اب آپ کو اس کا غصہ برداشت کرنا پڑے گا۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ محسن مجھے چھری سے ڈراتا تھا اور کہتا تھا کہ اپنے والدین سے نہیں ملنا۔ اس لیے میں نے چھ ماہ تک ظلم برداشت کیے، میں اپنے خاندان والوں کا فون تک نہیں سُن سکتی تھی۔فاطمہ سہیل نے بتایا کہ اس سب کے باوجود بھی میرے والدین نے میری مدد کی لیکن میرے سسرال والوں نے میرا بالکل بھی ساتھ نہیں دیا اور کہا کہ چونکہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس لیے مجھے اکیلے ہی یہ سب برداشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے شروع میں برداشت بھی کیا کیوں کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ تماشا بنے۔ خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے شوہر پر تشدد کا نشانہ بنانے اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے تھے جبکہ محسن عباس حیدر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ تاہم گذشتہ روز پولیس نے فاطمہ سہیل کی شکایت پر ان کے شوہر محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں امانت میں خیانت، تشدد اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button