Decision to make Mohsin Naqvi Chairman of PCB


Lahore (94 news) To caretaker Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi (PCB) پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذکاء اشرف کے استعفےٰ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کا چیئرمین تعینات کر نے کا فیصلہ کیا گیاہے ، محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ذکاء اشرف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پی سی بی چیئرمین کا اضافی چارج چیف الیکشن کمشنر کے پاس چلا جائے گا ، انہیں 4 فروری تک نیا بورڈ آف گورنرز بنا کر الیکشن کروانے ہوں گے۔
بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے ذکاء اشرف کے اختیارات محدود کرتے ہوئے انہیں اہم فیصلے کرنے سے روک دیا تھا، ذکاء اشرف نے کمیٹی کے اجلاس کے دوران اپنی کارکردگی کی ایک جامع رپورٹ پیش کی اور میٹنگ کے آخر میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، ذکاء اشرف کے بعد چیئرمین پی سی بی کیلئے مضبوط امیدوار مصطفیٰ رمدے کو قرار دیا جا رہا تھا لیکن اب محسن نقوی کا نام گردش کرنے لگا ہے ۔



