A delegation of the provincial Ittehad-e-Been-Muslimin Committee visited Faisalabad for the promotion of religious harmony during Muharram


Faisalabad (94 news) On the instructions of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, the delegation of the Provincial Union of Muslims Committee for the promotion of religious harmony during Muharram, under the leadership of the former Provincial Khatib of the Awqaf Department Maulana Mufti Muhammad Ishaq Saqi, met the members of the Peace Committees of the four districts of Faisalabad Division. Chiniot, SSP Operations Faisalabad, DPOs and officers of Awqaf Department were also present. Maulana Ziaur Rehman Farooqui, Maulana Mukhtar Nadeem, Mufti Karim Khan, Maulana Nasrullah, Mufti Zia Madani, Maulana Ariyaz Kharl, Maulana Muhammad Azam Farooq, Maulana Tahirul Hasan, Mufti Abdul Moeed Asad, Syedahsan Ali Shah, Shabir Ahmad Usmani, Aslam Bhali and the four were also present in the delegation of Ittihad Inter-Muslimeen Committee. Other scholars from the districts were involved. The former Khatib of the Awqaf Department said that the delegations of the Ittehad-e-Bain-Muslimeen, comprising of scholars from all walks of life, are visiting the Punjab and meeting peace committees and officers of the divisional and district administrations so that the efforts of religious tolerance, fraternity and peace can be fruitful in Muharram.
انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ پائیدارامن کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام آپس میں متفق و متحد ہیں اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہمہ تن سرگرم عمل ہیں۔محرم الحرام کے دوران بھی علماء کرام و مشائخ عظام باہمی اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لانے کاعزم رکھتے ہیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ امن برقرار رکھنے میں علماء کرام،ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اورپولیس کا مضبوط باہمی رابطہ بے حد ضروری ہے جس میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق کا ماحول برقرار رکھنے میں تمام مسالک کے علماء کرام کی خدمات مثالی ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن اورملکی سلامتی کو مقدم رکھا۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام بردباری اور مذہبی رواداری کا پیغام سماج میں نچلی سطح تک پہنچائیں تاکہ اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم رہے اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے علماء کرام کی طرف سے بعض مسائل کی نشاندہی پر ان کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ فرقہ وارانہ فساد کو ختم کرکے فرقہ وارانہ اتحاد کے قیام کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہیں۔انہوں نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے وفد کا خیر مقدم اور لاہور سے تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔کمشنر نے کہا کہ اسلام امن وآشتی کا دین ہے اور اللہ کا حکم ہے کہ بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ۔امن وسلامتی کے قیام کے لئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھا جائے۔ڈویژنل وضلعی اور پولیس انتظامیہ کا علماء کرام سے قریبی اور مسلسل رابطہ ہے اور رفاقت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہے اور کوشش کی جائے کہ ہماری زبان اور ہاتھ سے کسی کو نقصان یا دل آزاری نہ ہو۔آر پی او کے نمائندہ نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں امن وامان کی فضا خوشگوار ہے۔ پولیس کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں تاہم علماء کرام کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے علماء کرام کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور اخوت و یگانگت کے لئے علماء کرام کی کوششیں لائق تحسین ہیں تاہم محرم الحرام کے حساس ایام کا شدید تقاضا ہے کہ مذہبی رواداری اور باہمی اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم رکھی جائے کیونکہ اسلام و ملک دشمن عناصر ہمارے اتحاد میں رخنہ اندازی کرکے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں جسے ناکام بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس کرناہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ امن کا قیام ترجیح ہے اس سلسلے میں ضلعی پولیس علماء کرام سے مل کر اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔ڈویژن بھر کے علماء کرام نے امن کے قیام کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور بعض تجاویز بھی پیش کیں۔اجلاس میں لاہور سے آئے ہوئے علماء کرام نے بھی اظہار خیال کیا۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی،اتحاد و اتفاق،امن و امان کی سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔



