Events / Seminars

Upgradation of lab attendant, service structure and science allowance should be given, Najaf Nawaz

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کا اجلاس، نجف نواز کی صدارت، ضلع بھر کے لیب اٹینڈنٹ کی شرکت

Faisalabad (میاں حمزہ 94 news) لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کا اجلاس گورنمنٹ ایم سی ہائیر سکینڈری سکول علامہ اقبال روڈ میں ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے لیب اٹینڈنٹ نے شرکت کی۔

نجف نواز نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب بھرکے ہزاروں لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن، سروس سٹرکچر، سائنس ٹیچر کی طرح سائنس الاؤنس دیا جائے۔

نجف نواز نے پرویزالٰہی کے سابقہ وزارت اعلی کے دور کو سنہری دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور حکومت میں پنجاب بھر میں کارڈیالوجی سنٹر، ریسکیو 1122 جیسے ادارے قائم کیے گئے پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں تعلیم اور کتابیں مفت دی گئیں۔

صدر نجف نواز کا مزید کہنا تھا کہ لیب اٹینڈنٹ کی سیٹ کو ووکیشنل سیٹ شمار کیا جاتا ہےاور سائنس ٹیچر کا اسسٹنٹ بھی قرار دے دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ سیکرٹری تعلیم پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر کے تمام سی ای اوز کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لیکن سکیل نمبر 1 ہی رکھا گیا ہے آج تک لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹ کا سروس سٹرکچر نہیں بنایا گیا اور نہ ہی اپ گریڈ کیا گیا ہے جو کہ پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

2007 میں لیب اٹینڈنٹ کو جس طرح میٹرک سائنس کی شرط رکھ کر عزت دی گئی اسی طرح ان کی اپ گریڈیشن کی جائے اور سروس سٹرکچر بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button