National

Of National and Provincial Assemblies 4 Constituency by-elections will be held today

Islam Abad (94 news) الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 45 کرم، این اے 75 سیالکوٹ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں مقابلہ ہوگا۔ پولنگ سٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہونگے جبکہ پولنگ سٹیشنز کے اندر پولیس تعینات ہوگی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کی نشست لیگی ایم این اے سید افتخار الدین عرف ظاہرے شاہ کی اگست 2020 میں وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔صوبائی اسمبلی پی پی 51 ضلع گوجرانوالہ شہر وزیر آباد کی نشست پاکستان مسلم لیگ (The )کے ہی ایم پی اے چودھری شوکت منظور چیمہ کی جون 2020میں کورونا کے باعث وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے دونوں نشستوں پر خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ حلقہ این اے 75 پر نوشین افتخار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے جو کہ مرحوم سید افتخار الدین کی صاحبزادی ہیں۔حکومتی اتحاد کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں۔ پی پی 51 پر ٹکٹ چودھری شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ طلعت منظور چیمہ کو دی گئی ہے۔تحریک انصاف کے چوہدری یوسف مہر ان سے مقابلہ کرینگے۔ این اے 45 میں پی ٹی آئی امیدوار فخر زمان خان جمعیت علمائے اسلام کے ملک جمیل خان مدمقابل ہیں۔نوشہرہ میں پی کے 63 پر مسلم لیگ ن کے اختیار ولی اور تحریک انصاف کے عمر کاکا خیل کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button