The alliance and hardship of the Photo Journalist guarantees our success, Mohammad Sadiq President Professional Photo Journalist Association


Faisalabad (94 News City Reporter) پروفیشنل فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے صدر محمدصادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی میٹنگ میں ہم نے اپنا ایک روڈ میپ ترتیب دیا ہے۔ انشا اللہ اس سال ہم اپنے ممبران کی بھرپور خدمت کریں گے اور ان کے ہر قسم کے مسائل کو حل کروائیں گے روز اول سے میرا یہ ویژن ہے آپ عہدیداران وممبران سے مل کر اپنی کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے اور ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر سب پروفیشنل فوٹو جرنلسٹ کومتحد کیا جائے اسی ویژن کے تحت میں اپنے کیبنٹ ممبران کے ہمراہ خود چل کر اپنے ممبران کے پاس گیا اور معزز ممبران سے ان کے مسائل بارے گفت و شنید کی۔ میں یہ سمجھتا ہوں کے ہمارا آپس میں اتحاد اور اکٹھ ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے اپنی صدارت کے عرصہ میں میری یہ بھرپور کوشش ہوگی کہ اپنے ممبران کے لیے زیادہ سے زیادہ ورکنگ کی جائے اپنے ممبران کے ہر طرح کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ممبران کو ٹیکنیکل بنیادوں پر مضبوط بنانے کے لیے سیمینارز /ورکشاپس ودیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے اور اسی تناظر میں متعلقہ محکموں کے ٹاپ آفیشل کو مدعو کیا جائے گا۔ان کی Expertiseسے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی اسی طرح ممبران کی تفریح طبع کے لیے سپورٹس گالا ومختلف تفریحی ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔ سینئر قیاد ت وسرپرست سے ہر ایونٹس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین گائیڈ لائن لی جائے گی۔ میر ی دعا ہے کے اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمارا یہ سفر خیر و خوبی اختتام پذیر ہو میں یہاں اپنے عہدیداران وممبران کاشکریہ اداکرتاہوں کہ مجھے بلامقابلہ کامیاب کرایا۔ آپ کی حکمت، رہنمائی، اور غیر متزلزل حمایت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ممبران کی جدوجہدمیں ان کے شانہ بشانہ شریک ہیں اجلاس سے جنرل سیکرٹری سعید سومی ،سینئر نائب صدرچوہدری امین نائب صدر ندیم شاہ، غلام مصطفےٰ، جوائنٹ سیکرٹری اکرم وکی، فنانس سیکرٹری شوکت سلطان بٹ،سیکرٹری نشرو اشاعت شہزادانصاری،آئی ٹی انچارج کاشف جمال ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔



