National

Operation against illegal housing schemes will continue, developers should get approval for housing schemes, Asif Chaudhry

Faisalabad(94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے محمد آصف چوہدری نے لینڈ ڈویلپرز کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے لینڈ ڈویلپرز کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے پیدا شدہ مسائل پر قابو پانے کے لئے سخت پالیسی اختیار کر رکھی ہے جس کی تعمیل کرتے ہوئے غیر قانونی اور نادھندہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ایف ڈی اے کی طرف سے وسیع پیمانے پر آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں قانون کے دائرے میں لایا جاسکے لہٰذا ایسی ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کو چاہئیے کہ تمام تر قانونی اور محکمانہ تقاضے پورا کرکے ہاؤسنگ سکیموں کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں تاکہ تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرنے یا بھاری جرمانے عائد کرنے کی نوبت نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی منظوری حاصل کرنے کیلئے ایف ڈی اے کی سروسز ہمہ وقت فعال ہیں اور ایسی درخواستوں پر تیزی سے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ منظوری کے امور میں بے جا تاخیر نہ ہو، ڈویلپرز کو اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت اور بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے لینڈ ڈویلپرز سے کہا کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کے ذمہ واجبات بھی فوری ادا کریں بصورت دیگر نادھندہ ہاؤسنگ سکیمیں آپریشن کی زد میں آئیں گی۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے تاکید کی کہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام سے متعلق تمام تر متعلقہ قوانین اور قواعد وضوابط کی پاسداری کی جائے اس ضمن میں ان کی مکمل رہنمائی کے علاوہ محکمانہ طور پر تمام تر آسانیاں فراہم کی جائیں گی اور کسی قسم کے مسئلہ کی صورت میں وہ براہ راست رابطہ کریں۔ لینڈ ڈویلپرز نے وعدہ کیا کہ وہ بقایا واجبات کی ادائیگی اور ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کیلئے ضروری تقاضے و شرائط پورے کرینگے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ میں دو بار سوموار اور جمعرات کے روز مختلف شاہرات لینڈ ڈویلپرز سے الگ الگ ملاقات منعقد ہوا کرے گی جس میں ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری و دیگر ضروری امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائیگی تاکہ متعلقہ ڈویلپرز اپنی ہاؤسنگ سکیم کی منظوری سے متعلق دستاویزی خامیوں، کسی قسم کی کمی یا دیگر قانونی امور کے بارے میں مطلع ہو سکیں اور وہ اپنی فائلیں مکمل کرنے اور واجبات کی ادائیگی کیلئے مناسب ضروری اقدامات کریں۔ ملاقات کرنے والے لینڈ ڈویلپرز کے نمائندوں میں چوہدری یاسین، ہمایوں مرزا، ظفر اقبال سندھو، محمد مبشر و دیگر شامل تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button