واسا کی ریکوری آگاہی مہم جاری، میاں عرفان منان کے ڈیرہ پر یونین کونسلز چیئرمین کیساتھ میٹنگ


فیصل آباد (94 نیوز) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر شعبہ سٹیزن لائزن سیل کی ریونیو ریکوری میں اضافہ کیلئے آگاہی مہم مسلسل جاری ہے اس ضمن میں سی ایل سی انچارج شاہدہ رحمان نے سٹاف کے ساتھ مدینہ ٹاؤن میں مسلم لیگی رہنما میاں عرفان منان کے ڈیرہ پر مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین سے میٹنگ کی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا علی عباس اور جائیکا ایکسپرٹ ٹیم،پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا اور دیگر واسا افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا نے امپروومنٹ آف واٹر سپلائی پراجیکٹ جھال خانوآنہ کے تحت پائلٹ ایریا مدینہ ٹاؤن میں پینے کی پانی کی بلا تعطل فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میٹنگ کے دوران مسلم لیگی رہنما میاں عرفان منان نے کہا کہ واسا محدود وسائل کے باوجود فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کررہا ہے تاہم جائیکا پراجیکٹ سے مدینہ ٹاؤن کے ایکس بلاک،وائی بلاک،سرفراز کالونی سمیت دیگر علاقوں میں پینے کا پانی چوبیس گھنٹے دستیاب ہوا کرے گا تاہم اس حوالے سے علاقوں کے صارفین کو واسا کے بلز کی ادائیگی بھی لازمی کرنی چاہیے۔میاں عرفان منان اور رانا علی عباس نے اپنے حلقوں کی یونین کونسل کے چیئرمینز کو بلز کی ادائیگی لازمی کرانے کی یقین دہانی کروائی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر و انچارج سی ایل سی نے واضح کیا کہ ایم ڈی واسا کی قیادت میں واسا شہریوں کو معیاری سروسز فراہم کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے تاہم اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے ریونیو ریکوری میں اضافہ کے لئے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ ایک طرف نادہندہ صارفین کے ذمہ واجب الادا رقوم کلیئر اور بلز کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے جبکہ دوسری طرف واسا کے ریونیو ریکوری میں اضافہ ہو سکے تاکہ شہریوں کو فراہم کردہ سروسز ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔



